15 مارچ 2015 - 11:56
روس؛ مشرقی یوکرین میں امن محافظ فوج کی مخالفت

روس نے مشرقی یوکرین میں امن محافظ فوج روانہ کئے جانے کی درخواست کی مخالفت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریانو وستی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ گنادی گیتیلوف نے ایک بیان میں کہا کہ علاقے میں یورپ کی سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے مبصرین کی تعیناتی کے باوجود، بین الاقوامی امن محافظ فوج کا مشرقی یوکرین روانہ کیا جانا ضروری نہیں ہے۔ روسی نائب وزیرخارجہ گیتیلوف نے انٹر فیکس نیوز ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں کہاکہ مینسک معاہدے کی رو سے یوکرین کے مشرقی علاقوں کے حالات پر کنٹرول کی ذمہ داری یورپ کی تعاون اور سلامتی کی تنظیم کو سونپی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس بنیاد پر علاقے میں مزید امن محافظ فوج بھیجے جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین کی حکومت نے جمعے کو مشرقی یوکرین کے علاقوں میں امن محافظ فوج کی تعیناتی باضابطہ درخواست، اقوام متحدہ میں پیش کردی ہے۔ دوسری جانب مشرقی یوکرین کے علاقوں دونیسک اور لوہانسک کے حکام نے بھی حکومت یوکرین کی اس تجویز پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ علاقے میں صرف روس کی امن محافط فوج کی تعیناتی کی ہی موافقت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲